Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن کے کئی علاقوں اور جدہ میں آج بارش کا امکان 

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگراں مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ 21 دسمبرکو ریجن کی بعض کمشنریوں میں بارش کا امکان ہے جس کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق نگراں مرکز کا کہنا ہے کہ ’بدھ کو مکہ مکرمہ شہر اور جدہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ برساتی نالوں سے دور رہیں اور ایسے نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہو۔‘ 
اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے کہا تھا کہ’ آئندہ ایام کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: