شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنان میں سکول بیگ تقسیم
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنان میں سکول بیگ تقسیم
بدھ 21 دسمبر 2022 18:55
عکار کمشنری کے سکولوں میں 1978 سکول بیگ تقسیم کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائےامداد و انسانی خدمات نے لبنان کی عکار کمشنری کے سکولوں میں 1978 سکول بیگ تقسیم کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے نئے تعلیمی سال کےآغاز پر لبنان میں سکول بیگ تقسیم کرائے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز لبنان میں شامی پناہ گزینوں اورانتہائی ضرورت مقامی خاندانوں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے وسیع تر پروگرام پرعمل پیرا ہے۔ سکول بیگ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔