Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی اردن، یمن اور نائیجریا میں امدادی سرگرمیاں جاری

مرکز نے دنیا کے 84 ممالک میں امدادی منصوبے شروع کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی ارد ن، یمن اور نائیجریا میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے زاتاری کیمپ میں سال کے لیے 747 افراد کے لیے تعلیمی پروگرام اور تربیتی کورسز فراہم کیے ہیں۔
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے یمن کے حجتہ گورنریٹ میں قائم موبائل کلینکس نے مختلف طبی حالات میں مبتلا 774 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 387 مریضوں کو ادویات بھی جاری کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے حجتہ گورنریٹ میں بے گھر افراد کے لیے والاان کیمپ میں قائم موبائل میڈیکل کلینکس نے 290 مریضوں کا معائینہ کیا اور علاج کی سہولت فراہم کی جب کہ 145 مریضوں کو دوائیں بھی فراہم گئیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے عدن گورنریٹ میں 50 خیمے تقسیم کیے جس سے 50 خاندان مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور یمنی عوام کی مدد کے لیے مملکت کے ذریعے نافذ کیے گئے انسانی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے نائیجریا میں بے گھر افراد میں دو ہزار700 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 12 ہزار 42 افراد مستفید ہوئے۔

موبائل میڈیکل کلینکس نے 290 مریضوں کا معائنہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: