Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: غیرملکی گرفتار، 30 کلو حشیش برآمد

غیرملکی کو حشیش کے ساتھ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
عسیر ریجن کی کمشنری رجال المع میں الحریضہ تحصیل کی پولیس نے  حشیش کا دھندہ کرنے والے ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحریضہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقیم غیرملکی کا تعلق یمن سے ہے۔  اس کے  قبضے سے  30 کلو گرام حشیش برآمد کرلی گئی جسے وہ اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں فنکارانہ طریقے سے چھپائے ہوئے تھا۔
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ یمنی شہری کو قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ ضبط شدہ حشیش بھی سپرد کردی گئی۔
 
 

شیئر: