Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القطیف میں راہگیر کو کچل کر لوٹنے والے 2 سعودی گرفتار

پولیس نے وڈیو کی مدد سے ان لوگوں کو گرفتار کیا۔ (فوٹو محکمہ امن عامہ ٹوئٹر)
سعودی پولیس نے کہا ہے کہ القطیف میں لوٹنے کی غرض سے ایک شخص کو بھیانک انداز میں کچلنے والے 2 مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مشرقی ریجن کی کمشنری القطیف کی پولیس نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ ان دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے ایک راہگیر کو لوٹنے کے لیے خوفناک انداز میں اسے روند دیا تھا۔ پولیس کارروائی اس واقعے کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد کی گئی۔
پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ واردات کرنے والے دونوں سعودی شہری ہیں۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے اطمینان دلایا ہے کہ متاثرہ شخص کو علاج کے لیے ہسپتال  میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے اسے اب فارغ کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا  کہ جائے وقوعہ کے قریب ایک مکان کے سی سی کیمروں کی مدد سے واردات کی تفصیلات حاصل ہوگئی تھیں۔ سی سی کیمروں سے لی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک  گاڑی سڑک سے گزرنے والے شخص کو باقاعدہ ٹکر مار رہی ہے اور ٹکر سے راہگیر گر گیا اس کے بعد گاڑی سے ایک شخص اتر کر آیا اور اس نے متاثرہ شخص کا قیمتی سامان اپنے قبضے  میں کرکے دوبارہ گاڑی کی جانب گیا اور وہاں سے فرا رہوگیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: