ریاض میں بدھ سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگی
ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ ریاض میں بدھ سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگی۔ درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ تک کم ہوجائے گا‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ ’سعودی دارالحکومت میں شمال سے شمال مغرب کی جانب تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جو پیر کو سہ پہر شروع ہوا ہے منگل کی صبح تک جاری رہے گاّ۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کی دمام، الخبر، ظہران، الجبیل، القطیف اور راس تنورۃ کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ پیر کی رات تک جاری رہا۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے حد نظر کم ہوگئی تھی۔