سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن میں دو سکولوں کی بحالی
سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن میں دو سکولوں کی بحالی
منگل 27 دسمبر 2022 21:48
منصوبے میں حضر موت گورنریٹ میں سات سکولوں کی بحالی شامل ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے حالیہ دنوں یمن میں دو سکول کھولے ہیں جنہیں تعلیم کی سپورٹ کے منصوبے کے تحت بحال کیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق حضرموت گورنریٹ کے تارم ڈسٹرکٹ میں الغرف اور بن حم کے ایلمینٹری سکولوں کو مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا۔
حضرموت گورنریٹ انڈر سیکریٹری برائے الوادی اور الصحرا عامر سعید العامری نے یمنی طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور تعلیم کی سپورٹ کرنے پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے یمنی وزارت تعلیم کی کوششوں کی سپورٹ میں اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔
عامرالعامری نے مختلف شعبوں میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں تعاون کی پیشکش کرنے کے لیے مقامی حکام کی تیاری کو بھی نوٹ کیا۔
پراجیکٹس اور تیاریوں کے شعبے کے لیے وزارت تعلیم کے انڈر سیکریٹری سلیم یامور نے یمن میں سکولوں کی بحالی کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی سکیم کی تعریف کی۔
اس منصوبے میں 23 سکولوں کی بحالی کا احاطہ کیا جائے گا جن میں حضر موت گورنریٹ میں سات سکول شامل ہیں۔
اس منصوبے کے تحت سکول یونیفارم اور بیگز کی تقسیم کے علاوہ، یمن کے حجتہ، عدن، حضر موت اور المھرہ گورنریٹس کے 11 ہزار 586 طلبہ مستفید ہوں گے۔
یہ یمن میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے اور یمنی عوام کی مدد کے لیے مملکت کے ذریعے نافذ کیے گئے انسانی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں بارش سے متاثرہ لوگوں میں پناہ گاہوں کی تقسیم کے لیے سقطرى گورنریٹ میں ایک پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔
یمن کے دو ڈسٹرکٹس میں تقریباً 70 خیمے اور شیلٹر بیگز تقسیم کیے گئے جس سے 420 افراد کی مدد کی گئی۔
سقطرى گورنریٹ کے انڈر سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل صالح علی سعد السقطاری نے یمن کے خاندانوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ سقطرى گورنریٹ میں انسانی اور ترقیاتی شعبوں میں ہنگامی امداد شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی کوششوں کے طور پر آتی ہے‘۔
اس منصوبے کے تحت یمن کے سقطرى گورنریٹ میں متاثرہ افراد میں چھ ہزار خیمے اور نو ہزار شیلٹر بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔