Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کاروباری اداروں کی آمدنی میں 26 فیصد اضافہ

سپورٹس اور تفریحاتی سرگرمیوں سے آمدنی 36.6 فیصد زیادہ ہوئی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب کے کاروباری اداروں کو گزشتہ برس 2021 کے دوران 4.08 ٹریلین ریال کی آمدنی ہوئی ہے جو 2020 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2021 کے دوران کاروباری اداروں کی آمدنی میں 26 فیصد اضافے کی کئی وجوہ ہیں۔ امدادی صنعت، ریٹیل اور تھوک کے کاروبار نیز تعمیراتی پروگرام اس کی بڑی وجہ ہیں۔
اعدادوشمار کےمطابق سپورٹس اور تفریحاتی سرگرمیوں سے ہونے والی آمدنی 36.6 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔  
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ’2021 کے دوران کاروباری اداروں کے اخراجات 1.74 ٹریلین ریال ہوئے جو 2020 کے مقابلے میں21 فیصد زیادہ ہیں‘۔

شیئر: