Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان انرجی پارک میں رہائشی کمپلیکس اور ورکرز ویلج کےلیے معاہدہ

ورکرز ویلج ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر رقبے پر تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ سلمان انرجی پارک (سپارک) نے عبداللہ ایم بن سعیدان اینڈ سنز رئیل سٹیٹ گروپ کے ذیلی ادارے کے ساتھ 150 ملین ڈالر کا رہائشی کمپلیکس اور ورکرز ویلج تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق رہائشی کمپلیکس کو دو مرحلوں میں تیار کیا جائے گا جس کا پہلا مرحلہ 2025 میں مکمل ہونے کی امید ہے اور یہ 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ورکرز ویلج ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس میں آٹھ ہزار سے زیادہ بستر ہوں گے۔ اس کا پہلا مرحلہ بھی 2025 میں مکمل ہونا ہے۔
کنگ سلمان انرجی پارک کے صدر اور سی ای او سیف القحطانی نے کہا کہ’ ہمیں کنگ سلمان انرجی پارک میں ایک رہائشی کمپلیکس اور ورکرز ویلج کی تعمیر کے لیے بن سعیدان کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ یہ شراکت داری ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے جہاں رہائشی کام کر سکیں، کھیل سکیں اور رہ سکیں۔ یہ کرایہ داروں کو اپنے ملازمین کو محفوظ طریقے سے ایسی سہولتوں میں رکھنے کی اجازت دے گا جو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات پیش کرتی ہیں جس سے سپارک میں سرمایہ کاروں کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے‘۔
بن سعیدان کے بورڈ ممبر محمد عبداللہ بن سعیدان نے کہا کہ ’سپارک کے ساتھ اس کی شراکت داری ایک متحرک بنانے میں مدد کرے گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ملکت میں ہمارا تجربہ تقریباً ایک صدی پر محیط ہے جس میں کئی اہم اختراعی پروجیکٹس ہیں۔ یہ شراکت داری ہماری کمپنی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارا مقصد مشرقی صوبے میں اپنی توسیع کو تیز کرنا ہے۔ ہم اس منصوبے کو مملکت اور خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
سپارک ایک مکمل طور پر مربوط صنعتی ماحولیاتی نظام ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع ہے جسے خطے کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
مملکت کے وژن 2030 کے مطابق محصولات کو متنوع بناتے ہوئے صاف اور پائیدار توانائی کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سپارک دنیا کا پہلا اورواحد صنعتی شہر بھی ہے جس نے توانائی اور ماحولیاتی ڈیزائن میں سلور لیڈر شپ حاصل کی ہے۔

شیئر: