بینکنگ اور سرمایہ کاری کی صنعت میں 18 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والی منیرہ الدوسری اثاثہ جات کے انتظام میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔
اس نے بہت سے کلائنٹس کے لیے 30 بلین ریال سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کیا اور صوابدیدی پورٹ فولیو مینجمنٹ کے تحت
انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سرکاری اور نجی ایکویٹی میں مختلف مصنوعات کی رینج کے ساتھ خودمختار دولت کے فنڈز اور رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری میں بہت سے۔
اپریل 2021 سے مئی 2022 تک HSBC میں اثاثہ جات کے انتظام کی سربراہ اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر کے طور پر مامور رہیں۔
اس سے پہلے وہ سعودی عرب کی جوائنٹ سٹاک کمپنی مولیکیہ انویسٹمنٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز تھیں اس کمپنی کے حصص کا سرمایہ65 ملین ریال ہے۔
الدوسری نے جنوری 2017 سے جنوری 2018 تک مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے سعودی فرانسی کیپٹل میں ایکوئٹی سربراہ کے طور پر کام کیا۔
سعودی عرب کی کمپنی مولیکیہ انویسٹمنٹ میں CEO عہدے پر فائزرہیں۔ فوٹو مولیکیہ
سعودی فرانسی کیپٹل سعودی فرانسی بینک کی سرمایہ کاری کا شعبہ ہے، جو 500 ملین ریال کے ادا شدہ سرمائے کےٹریڈ مارک کے ساتھ کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی لائسنس یافتہ ہے۔
منیرہ الدوسری نے اپریل 2011 میں سعودی ایکویٹی فنڈز کی منیجر کے طور پر سعودی فرانسی کیپٹل میں پہلی بار شمولیت اختیار کی اور جنوری 2018 تک اس عہدے پر فائزرہیں۔
قبل ازیں انہوں نے جنوری 2008 میں کریڈٹ ایگریکول ایسٹ مینجمنٹ میں اسسٹنٹ فنڈ منیجر اور 2007 میں بینک سعودی فرانسی میں اسسٹنٹ فنڈ منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
تعلیمی لحاظ سے منیرہ الدوسری نے عرب اوپن یونیورسٹی سے بزنس کے شعبے میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن سے بینکنگ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔