Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت سے نکالنے پر افریقی ملازمہ برہم، خلیجی کفیلہ کو چھت سے گرانے کی کوشش  

عدالت نے افریقی ملازمہ کو ایک ماہ قید اور بے دخلی کا حکم دیا ہے( امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں عدالت نے نوکری سے نکالنے پر خلیجی کفیلہ کو گھر کی چھت سے گرانے کی کوشش کرنے والی افریقی ملازمہ کو ایک ماہ قید اور بے دخلی کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم میں شائع رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک افریقی ملازمہ خود کو نوکری سے نکالے جانے کا صدمہ برداشت نہیں کرسکی۔ خلیجی خاتون نے خراب کارکردگی پر افریقی ملازمہ کو انتباہ دیا تھا کہ اسے ریکروٹنگ ایجنسی کو واپس کردیا جائے گا۔
خلیجی کفیلہ نے ملازمہ سے یہ بھی کہا تھا کہ ’میرے شوہر کے سفر سے واپسی تک تم اپنے کمرے میں رہو۔ میرے شوہر واپس آنے پر تمہیں اس ریکروٹنگ ایجنسی کے حوالے کریں گے جس کے توسط سے ملازمت کے لیے آئی ہوئی ہو‘۔ 
افریقی ملازمہ نے ملازمت جانے پر خلیجی خاتون پر حملہ کردیا اور اسے گھر کی بالائی منزل سے گرانے کی کوشش کی۔ خلیجی خاتون نے بمشکل خود کو بچایا اور افریقی  ملازمہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔
پولیس نے افریقی ملازمہ کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا بعد ازاں فوجداری عدالت نے سزا سنادی۔
خلیجی خاتون کا کہنا ہے کہ ’جب ملازمہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ سنایا تو اس نے چیخنا چلانا شروع کردیا تھا۔ جب میں نے بالائی منزل جانے کی کوشش کی جہاں میرے بچے کھیل رہے تھے۔ ملازمہ نے مجھے پکڑ کر گرانے کی کوشش کی۔ خود کو بچانے کی کوشش میں دونوں بازو زخمی ہوگئے‘۔
افریقی ملازمہ نے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا تاہم میڈیکل رپورٹ آنے پر الزامات ثابت ہوگئے۔

شیئر: