Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن اور ریاض کے کئی علاقے جمعرات اور جمعے کو بھی بارش کی زد میں

ساحلی مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک بارش میں بتدریج کمی آئے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ خصوصا ساحلی مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’القصیم، الشرقیہ اور ریاض ریجنوں میں جمعرات اور جمعے کو بارش کا امکان ہے۔ ریاض شہر بھی بارش کی زد میں ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات خصوصا اس کے جنوبی ساحلوں اور باحہ نیز عسیر میں بھی جمعرات اور جمعے کو بارش متوقع ہے۔‘
یاد رہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے باعث جدہ سمیت کئی شہروں میں جمعرات کو  بھی سکول بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: