Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے بدھ کو بارش کی زد میں رہیں گے؟

بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور دیگر شہروں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ بدھ صبح 10 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ گرج چمک کے ساتھ بارش ، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ گرد آلود ہواؤں سے  حد نظر محدود ہوگی۔ مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے‘۔
بارش کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے حکم پر منگل کو جدہ، طائف، مکہ، مدینہ منورہ، ریاض، ینبع اور دیگر شہروں میں سکول اور جامعات بند رہیں تمام جگہوں پر تعلیم کا سلسلہ آن لائن رہا۔ 
 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض ریجن میں بھی بارش کے حوالے سے االرٹ جاری کیا ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ کی شام تک ریاض ریجن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔ 
 ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نےخبردار کیا کہ’ تبوک شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح دس بجے تک جاری رہے گا۔ ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے‘۔
بارش کےباعث ریاض، حائل، حدود شمالیہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں کی کمشنریوں میں بدھ کو بھی سکول بند رہیں گے۔ تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری رہے گا۔
قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق’ بارش کا ماحول آئندہ جمعرات تک جاری رہے کا امکان ہے‘۔

بارش کا ماحول آئندہ جمعرات تک جاری رہے کا امکان ہے(فوٹو ایس پی اے)

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسین القحطانی نے کہا کہ آئندہ ایام سے متعلق بارش کے امکانات کے بارے میں نئی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔ 
 ان کا کہنا تھا کہ’ مملکت کے پانچ علاقوں، باحہ، مکہ مکرمہ، القصیم اور حائل  کے حوالے سے پیشگی الرٹ کے آثار ہیں۔ ریاض ریجن کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الدوادمی، القویعیہ اور العقیق شامل ہیں۔‘

شیئر: