پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں ہے جس میں دفاعی شعبہ بھی شامل ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جس کی جڑیں تاریخ اور مشترکہ مذہب پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات کثیرجہتی ہیں جن میں دفاع کا شعبہ بھی شامل ہے۔‘
دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔
یاد رہے آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیرکا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
سمو وزير الدفاع يلتقي رئيس أركان الجيش الباكستاني.https://t.co/9z16Pp7cT4#واس_عام pic.twitter.com/aBF261JnNK
— واس العام (@SPAregions) January 4, 2023
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب کی فوج کے سربراہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Pleased to meet H.E General Asim Munir, Pakistan’s Chief of Army Staff. We emphasized the strategic partnership between our brotherly countries, reviewed the bilateral military and defense relations, and discussed ways of strengthening our cooperation. pic.twitter.com/HAtcNKX6O3
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 4, 2023