صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موجود قدیم گور گٹھڑی کا مغربی دروازہ سکھوں کے دور میں خوف کی علامت سمجھتا تھا۔ سنہ 1837 میں اس وقت کے گورنر ابوطبیلہ نے مینار کو اپنی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ عدالت اور جیل کے طور پر بھی استعمال کیا تھا۔ اطالوی گورنر بلند و بالا دروازے کے تہہ خانوں میں نہ صرف قیدیوں پر تشدد کرتے بلکہ انہوں نے مرکزی دروازے کے ساتھ پھانسی گھاٹ بھی بنایا تھا۔ دیکھیے فیاض احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ