سعودی عرب کی بیشہ کمشنری میں جمعے کو ایک خاتون زیرتعمیر عمارت سے گرکر ہلاک ہوگئی۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ مقامی خاتون کی ہلاکت حادثہ ہے،اس سلسلے میں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے‘۔