Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ، طائف اور دیگر علاقوں میں پیر کو سکول بند رہیں گے

طائف یونیورسٹی بھی پیر کو بند رہے گی، تعلیم آن لائن ہوگی ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں  جدہہ اور مکہ مکرمہ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ پیر 9 جنوری کو جدہ ، رابغ ، خلیص ،مکہ، الجموم، الکامل، اللیث اور طائف کے سکول بند رہیں گے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ تعلیم  نے بیان میں کہا کہ’ پیر کو آن لائن تدریس ہوگی۔ اساتذہ اور اہلکار آن لائن ڈیوٹی دیں گے‘۔ 
 الحویہ میں طائف یونیورسٹی بھی پیر کو بند رہے گی اور تعلیم آن لائن ہوگی۔ 
حدود شمالیہ اور حائل میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سکول بند رکھنے اور تعلیم آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی اس وارننگ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود رہے گی۔ بارش نیز ژالہ باری اور سیلاب کے امکانات ہیں۔ 

شیئر: