Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پتہ نہیں بیٹی کس حال میں ہوگی‘

لینا محمد امتحان دینے سکول گئی تھی لیکن باہر نہیں آئی ( فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب کے شہرخمیس مشیط میں میں دو ماہ سے لاپتہ بچی ’لینا محمد‘ کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لاپتہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’اپنے طور پر بچی کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی۔  ہر کوشش ناکام ہوچکی ہے‘۔
والدہ نے دکھ بھرے کہجے میں کہا کہ’ مجھے دنیا تاریک نظر آنے لگی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے سامنے اب اپنا دکھ بیان کیا ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ’ سیکیورٹی اہلکاروں نے سکول اور رشتہ داروں کی مدد سے بچی تک رسائی کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی‘۔
بچی کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ ’پتہ نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی کیونکہ وہ ذہنی طور پر کمزور تھی۔ کھانے پینے اور علاج سمیت ہر کام میں ہی کرتی تھی‘۔ 
 ’لینا امتحان دینے سکول گئی تھی۔ سکول لینے کے لیے پہنچی تو تمام طالبات باہر آگئیں لیکن وہ نہیں تھی۔ ہر جگہ اسے تلاش کیا گیا مگر نہیں ملی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’بچی کی عمر 13 برس تھی لیکن اس کی عقل کی نمو 7 برس سے زیادہ کی نہیں تھی۔ سکول پابندی سے نہ جانے کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی۔‘
’ اسے بات چیت میں بھی مشکل پیش آتی تھی۔ پورا خاندان اس کی گمشدگی کے بعد سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ اب تک تلاش کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں‘۔

شیئر: