Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ایک سال قبل گم ہونے والی قیمتی گھڑی خاتون سیاح کو واپس مل گئی

ایک لاکھ 10 ہزار درہم مالیت کی گھڑی ہوٹل میں گم ہوئی تھی( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایک سال قبل گم ہونے والی قیمتی گھڑی کرغیزستان کی خاتون سیاح کو واپس کرکے حیران کردیا۔
خاتون سیاح کی ایک لاکھ 10 ہزار درہم مالیت کی گھڑی گزشتہ سال اس وقت گم ہوگئی تھی جب وہ دبئی سیاحت کے لیے آئی تھیں۔
الامارات الیوم کے مطابق کرغیزستان کی سیاح خاتون نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ سچی بات یہ ہے کہ میں تو مایوس ہوگئی تھی کہ گمشدہ قیمتی گھڑی دوبارہ مل سلے گی۔ گھڑی مل  جانے پر بے حد خوش ہوں۔‘
کرغیزستان کی خاتون ایک سال قبل دبئی آئی تھیں۔ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہوٹل میں گھڑی گم ہوئی تاہم وطن واپسی پر گھڑی کی گمشدگی کا پتا چلا۔ خاتون کا خیال تھا کہ گھڑی کرغیزستان واپسی میں  ٹریفک حادثے کے دوران کہیں گم ہوئی ہے دبئی میں نہیں۔ 
دوسری طرف دبئی پولیس نے گھڑی ملنے پر ہوٹل سے رابطہ کیا جہاں سیاح خاتون ایک برس قبل ٹھہری تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹ کے ذریعے رابطے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ مل سکی۔
اسی دوران خاتون نے دوبارہ دبئی آنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پہنچنے پر پولیس نے گھڑی واپس کی تو حیرت کی انتہا نہ رہی۔ 

شیئر: