انڈیا کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ سمانتھا رُتھ پربھو کے ٹوئٹر پر ایک ٹرول اکاؤنٹ کو دیے گئے جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
ایک ٹرول اکاؤنٹ نے سمانتھا پربھو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ساری دلکشی اور چمک ختم ہو گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’ایسی حرکتیں نہ کریں‘، انڈین ریلوے نے سونو سود کو کیوں ڈانٹا؟Node ID: 731696
-
کیا اُروشی روٹیلا کرکٹر رشبھ پنت کی عیادت کرنے ہسپتال گئی تھیں؟Node ID: 731921
انہوں نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کو کبھی بھی مہینوں کے علاج اور دوائیوں سے نہ گزرنا پڑے جیسا کہ مجھے گزرنا پڑا۔ آپ کی چمک میں اضافے کے لیے میری طرف سے کچھ پیار۔‘
سمانتھا رُتھ پربھو کے ایک فین اکاؤنٹ نے لکھا تھا کہ ’سمانتھا کے لیے افسردہ ہوں وہ اپنا ساری دلکشی اور چمک کھو بیٹھی ہیں۔ جب ہم سب نے سوچا کہ وہ طلاق سے مضبوطی سے نکل آئی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی بلندیوں پر ہے، مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) نے انہیں بُری طرح متاثر کیا ہے جس سے وہ دوبارہ کمزور ہو گئی ہیں۔‘
سمانتھا کے ٹویٹ کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور حمایت ملنے لگی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کسی ایسے شخص کے طور پر جسے قوت مدافعت کی بیماری ہے اور وہ سٹیرائڈز سمیت مختلف علاج کے مراحل سے گزرا ہے، اس قسم کے گھٹیا تبصرے ظالمانہ محسوس ہو سکتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں کے لیےافسوس ہے جو نہیں دیکھ سکتے۔‘
I pray you never have to go through months of treatment and medication like I did ..
And here’s some love from me to add to your glow https://t.co/DmKpRSUc1a— Samantha (@Samanthaprabhu2) January 9, 2023