پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں جاری ہے اور اس میچ کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کا نواز ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ان کی بولنگ ہے۔
بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان جب میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ نسیم شاہ کے پہلے ہی اوور میں صرف دو رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد ڈیون کونوے اور کپتان کین ولیمسن نے اچھی بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 183 رنز تک پہنچا دیا۔
ڈیون کونوے سینچری بنانے کے بعد نسیم شاہ کی ہے گیند پر بولڈ ہوئے لیکن اس وقت بھی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ انتہائی مستحکم نظر آرہی تھی۔
مزید پڑھیں
-
پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 732871
لیکن پھر محمد نواز کی گیند کا جادو چلا اور صرف 23 رنز کے اندر نیوزی لینڈ کے چار مزید کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
محمد نواز نے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بولنگ کا شکار بننے والے کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم اور گلین فلپس شامل تھے۔
محمد نواز کی شاندار بولنگ کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین انہیں کھل کر داد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عرفہ فیروز نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’وائٹ بال کرکٹ میں محمد نواز اور شاداب خان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستان کی خوش قستی ہے کہ اس کے پاس دو ایسے آل راؤنڈر موجود ہیں جو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی شاندار صلاحیتیں رکھتے ہیں۔‘
Mohammad Nawaz and Shadab Khan are irreplaceable in whiteball cricket. Pakistan is lucky to have two high quality spin allrounders who have incredible skills in batting bowling and fielding. Shadab and Nawaz will be great advantage for Pakistan for WorldCup 2023 in India! #PAKvNZ
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) January 11, 2023
انڈیا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں محمد نواز نے آخری اوور کیا تھا اور انڈیا یہ میچ جیت گیا تھا جس کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
محمد نواز میچ کے بعد پریشان نظر آئے تھے جس پر کپتان بابر اعظم نے انہیں پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا اور ان کے کہے ہوئے مزید الفاظ اب بھی سوشل میڈیا صارفین کو یاد ہیں۔
رواحا قریشی نے محمد نواز کی تعریف کر تے ہوئے لکھا ’میرے کپتان نے ایک بار کہا تھا نواز تو میرا میچ ونز ہے اور اب آپ سب دیکھ سکتے ہیں۔‘
Once My captain said “Nawaz tu Mera match winner hay” y’all can see this! Nawaz My boy!#pakvsnz
— رواحا قریشی (@rawayyqureshi) January 11, 2023
پاکستان کے سابق آلراؤنڈر یاسر عرفات نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’ہر کپتان اپنی ٹیم میں ایک محمد نواز کی موجودگی چاہے گا۔ عمدہ بولر، اچھا بیٹر اور فیلڈ بھی کرسکتا ہے۔
Every captain would like to have a @mnawaz94 in their team. Excellent bowler, a handy batsman and can field. Could be a Match winning spell #PakvsNZ
— Yasir Arafat (@YasArafat12) January 11, 2023