Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں 11 سالہ طالب علم کا خاتون استاد پر خنجر سے حملہ

معلمہ نے کلاس کے دوران طالب علم کو شور مچانے اور گڑ بڑ کرنے سے منع کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
الجزائر کے ایک مڈل سکول کے 11 سالہ طالب علم نے اپنی خاتون استاد پر سکول کے احاطے میں خنجر سے حملہ کیا ہے۔
جریدے ’سبق‘ کے مطابق معلمہ نے کلاس کے دوران طالب علم کو شور مچانے اور گڑ بڑ کرنے سے منع کیا تھا لیکن اس نے استاد کی بات پر کان نہیں دھرے۔
پھر معلمہ نے طالب علم کو کلاس سے باہر جانے اور اپنے سرپرست کو اپنے ساتھ لانے کو کہا۔ لیکن طالب علم نے معلمہ کی کوئی بھی بات ماننے سے انکار کر دیا۔
معلمہ نے اس کے بعد بھی اس طالب علم کو بار بار کلاس سے باہر جانے کو کہا۔
اس کے بعد طالب نے سکول کے احاطے میں گھات لگا کر اپنی استاد کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا جس سے چند سینٹی میٹر گہرا گھاؤ پڑ گیا۔
معلمہ خنجر کے وار سے گر پڑیں اور پھر انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں ان کی کمر میں گھونپا گیا خنجر نکالنے کے بعد مسلسل رِسنے والا خون بند کیا گیا۔
بعدازاں شہریوں نے خون عطیہ کرنے کی مہم بھی چلائی تاکہ معلمہ کی زندگی کو بچایا جا سکے۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے معلمہ کی صحت کے بارے جاننے اور حملہ آور طالب علم کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

شیئر: