فلپائن میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر اظہار افسوس
’قدرتی آفت کے اس موقع پر ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے فلپائن میں سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’قدرتی آفت کے باعث ہلاکتوں پر ہمیں دکھ ہے‘۔
’ہلاک ہونے والوں کے اعزہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد شفایابی اور متاثرین کی بحالی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’قدرتی آفت کے اس موقع پر ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔