حج کے لیے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا شرط ہے
’سعودی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اور غیر ملکیوں کے لیے اقامہ حج کے مہینے تک نافذ العمل ہو‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا لازمی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک سے عازمین حج کے دستاویزات نافذ العمل نہیں ہوں گے تو انہیں حج اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اور غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کم سے کم حج کے مہینے تک نافذ العمل ہو‘۔
’یہی شرط خاندان کے سربراہ اور اس کے ما تحت افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے‘۔
واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک سے حج کی خواہش رکھنے والے عازمین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔