سعودی وزیر خارجہ کی جمہوریہ پاولا کے صدر سے ملاقات، بیلا روس کے ہم منصب سے رابطہ
سعودی وزیر خارجہ کی جمہوریہ پاولا کے صدر سے ملاقات، بیلا روس کے ہم منصب سے رابطہ
پیر 23 جنوری 2023 20:30
باہمی تعلقات کو مضبوط اور انہیں فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں جمہوریہ پالاو کے صدر کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دوستی، مشترکہ تعاون کے پہلووں، انہیں تمام شعبوں تک بڑھانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں دوست ملکوں کے مفادات پورے کرنے کےلیے دوطرفہ تعاون تیز کرنے پر بھی تبادلہ حیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ ککے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو بیلا روس کے ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران باہمی تعلقات کو مضبوط اور انہیں فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
یوکرینی بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کےلیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں اور عالمی امن وسلامتی کے حصول کےلیے دونوں دوست ملکوں کی مشترکہ کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔