Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے میں تین چھٹیاں، کمپنیوں پر انکم ٹیکس اور مکہ میں نئے سکیورٹی نظام سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی، ہفتے میں تین چھٹیوں اور مکہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی نظام کی تنصیب گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے پڑھے جانے والے اہم موضوعات رہے۔
اردو نیوز کے قارئین نے غیرملکیوں کی جائیداد سے متعلق نئے قانون، خروج وعودہ پر گئے افراد کے فائنل ایگزٹ اور مملکت میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کب سے؟ کی خبروں کو بھی زیادہ توجہ سے پڑھا۔

ہفتے میں تین دن کی چھٹی، سرکاری ذرائع کا وضاحتی بیان

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے سوشل میڈیا پر ہفتے میں تین دن کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں  ہفتے میں چار دن ڈیوٹی جبکہ تین دن چھٹی ہوگی۔
خبر کی تفصیل تلاش کریں

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، سعودی عرب اور پاکستان کی جانب سے شدید مذمت

سعودی عرب، پاکستان، خلیجی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کی جانب سے سویڈن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے سٹاک ہوم میں ایک انتہا پسند کو قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی اجازت  دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کمپنیوں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور، غیر ملکیوں کی جائیداد سے متعلق نیا قانون

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت کمپنیوں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کر رہی ہے۔ زکوٰۃ کی وصولی کے نئے نظام اور جامع سرمایہ کاری قانون کا جائزہ لیا جارہا ہے۔‘ 
سبق اور اخبار24 کے مطابق خالد الفالح نے ملکی سرمایہ کاری فورم ’فرص‘ سے خطاب کیا ہے۔ اس کا آغاز منگل کو ریاض میں ہوا۔ فورم کے اجلاس تین دن جاری رہیں گے۔
خبر کی تفصیل جانیں

مکہ کے داخلی راستوں پر ’سواھر‘ جلد نصب ہو گا

سعودی محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا ہے کہ ’افراد اور گاڑیوں کی شناخت کے لیے مکہ کے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی سسٹم ’سواھر‘ جلد نصب کیا جائے گا۔‘ 
عکاظ اور ایس پی اے کے مطابق محمد البسامی نے حج و عمرہ ریسرچ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورس کے دستے مطلوبہ افراد کا پتہ لگانے والے سسٹم سے لیس ہوں گے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

خروج وعودہ پر گئے افراد کا فائنل ایگزٹ لگایا جا سکتا ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کب شروع ہو گا؟

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ ’اب تک ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فی الوقت اس کے ممکنہ فوائد اور خطرات پر غور کیا جا رہا ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک نے کہا کہ ’ڈیجیٹل کرنسی کو جانچنے کی کارروائی جاری ہے۔ سعودی عرب میں سرگرم مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور بینکوں کے تعاون سے یہ کام کیا جا رہا ہے۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

عمرہ انشورنس پیکج میں کون سی 11 چیزیں شامل نہیں؟

سعودی حکام نے کہا ہے کہ ’بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو انشورنس پیکیج میں 11 صورتوں میں پالیسی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔‘ 
عکاظ اخبار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ’ انشورنس پیکیج میں نان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ اور معائنہ جات، مصنوعی دانت لگوانا، فکسڈ یا موبائل برج کی تنصیب سے متعلق ٹریٹمنٹ شامل نہیں ہے۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

نئی گاڑی کا ’فحص‘ کتنے عرصے بعد کرانا ضروری؟

سعودی عرب میں ٹریفک قوانین سب سے لیے یکساں ہیں۔ ان پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کے محکمے کی ہے جسے ’مرور‘ کہا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک کی ذمہ داریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، تجدید، گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کا اجرا اور تجدید کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان کرنا اور روڈ سیفٹی ادارے کے ساتھ مل کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

شیئر: