Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور دھماکے پر سعودی قیادت کی طرف سے پاکستانی صدر کو تعزیتی مکتوب

سعودی قیادت نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملی جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘
’ہم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں۔‘
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’پشاور میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔‘
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔‘
’سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’پشاور دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہوا ہے۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘
 
 

شیئر: