Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑی کی متبادل نمبر پلیٹ کیسے حاصل کریں؟

نمبرپلیٹ کی تبدیلی سے قبل ضروری ہے کہ سو ریال فیس ادا کی جائے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کے محکمے کو سعودی عرب میں ’مرور‘ کہا جاتا ہے۔
اس کے ذمہ داریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، تجدید، گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کا اجرا اور تجدید کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان کرنا اور روڈ سیفٹی ادارے کے ساتھ مل کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنا ہوتا ہے۔ 
ادارہ ٹریفک پولیس ’مرور‘ کے ٹوئٹرپرایک شخص نے گاڑی کی نمبرپلیٹ کے حوالے سے دریافت کیا کہ’گاڑی کی نمبرپلیٹ پردرج نمبرکچھ مٹ گئے ہیں، جس کی وجہ سے گاڑی کی انسپیکشن ’فحص‘ نہیں ہوا، متبادل نمبر پلیٹ حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے، کیا اس کی فیس ہوتی ہے اورکب تک دوسری پلیٹ مل جاتی ہے کیونکہ اس کے بغیرفحص مکمل نہیں ہوگا؟۔ 
 گاڑی کی متبادل نمبرپلیٹ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’ابشر اکاونٹ پرادارہ مرور کے پورٹل پرلاگ ان کرنے کے بعد وہاں نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے آپشن کا انتخاب کریں‘۔ 
’نمبرپلیٹ کی تبدیلی سے قبل ضروری ہے کہ فیس ادا کی جائےجو کہ سو ریال ہے۔ نمبرپلیٹ ایک بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگردونوں نمبرپلیٹیں خراب ہوں تو اس صورت میں دونوں پلیٹیں طلب کریں‘۔ 
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’فیس کی ادائیگی اورابشر پرنمبرپلیٹ کی تبدیلی کے لیے درخواست دینے کے 15 دن کے اندر دوسری نمبرپلیٹ جاری کردی جاتی ہے‘۔  
متبادل نمبرپلیٹ حاصل کرنے کےلیے ادارہ ٹریفک پولیس کے کسی بھی مرکزی یا ریجنل دفترسے بھی رجوع کیاجاسکتا ہے۔
ادارہ ٹریفک پولیس کے دفتر سے رجوع کرکے وہاں متبادل نمبرپلیٹ حاصل کرنے کےلیے مقررہ فارم پرکرکے جمع کرانے سے قبل اس کی فیس جو کہ سو ریال ہوتی ہے بینک کے سداد سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جائے گی۔ 

نمبرپلیٹ ادارہ ٹریفک پولیس کے مرکزی دفت سے جاری کی جاتی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

نمبرپلیٹ ادارہ ٹریفک پولیس کے مرکزی دفترجوکہ ریاض میں ہے وہاں سے جاری کی جاتی ہے جس کےلیے کم از کم 15 دن کا وقت درکارہوتا ہے۔ 
 موٹروھیکل فٹنس سینٹرجسے عربی میں فحص دوری کہا جاتا ہے نمبرپلیٹ پراعتراض کیا جائے تو اگرنمبرپلیٹ مکمل طورپرٹوٹی نہیں اور محض اس کے نمبرہی کسی حد تک مٹے ہیں تو کالے رنگ کے مارکر یا پینٹ کو باریک برش کے ذریعے نمبروں کو نمایاں کردیاجائے۔
’فحص سینٹر‘ میں ٹریفک پولیس کا ذیلی ادارہ بھی ہوتا ہے وہاں موجود اہلکارنمبرپلیٹ کو دیکھ کر اسے پاس کردیتا ہے جس کے بعد فحص سینٹر کے فارم پرادارے کے مہرلگا دی جاتی ہے جو قابل قبول ہوتا ہے۔ 
خیال رہے اگرنمبرپلیٹ ٹوٹ گئی یا مکمل طور پرخراب ہوگئی ہے تو اسے تبدیل کرانا ضروری ہوگا جس کے لیے ٹریفک پولیس کی درکارکارروائی پرعمل کرنا ہوگا۔

شیئر: