Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے کنگ عبد العزیز ہسپتال میں آگ لگنے سے ہنگامی حالت کا نفاذ

’آگ آپریشن وارڈ میں لگی تھی جو آئی سی یو تک پھیل گئی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے کنگ عبد العزیز ہسپتال میں آگ لگنے سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مریضوں کو دوسرے سیکشنوںمیں منتقل کرنا پڑا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ آپریشن وارڈ میں لگی تھی جو آئی سی یو تک پھیل گئی۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے‘۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’کنگ عبد العزیز ہسپتال کے آپریشن وارڈ میں موجود مشینوں  سے دھواں اٹھنے لگا‘۔
’دھواں اتنا کثیف تھا کہ وارڈ کو فوری طور پر خالی کردیا گیا جبکہ احتیاطی طور پر اس کے قریب واقع آئی سی یو کو بھی خالی کیا گیا‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’وقوعہ کے وقت آئی سے کے علاوہ آپریشن وارڈ میں 23 مریض تھے جنہیں ہسپتال کے دوسرے سیکشنوں میں فوری طور پر منتقل کرد یا گیا‘۔
’خوشی قسمتی سے آگ مشینوں تک محدود تھی تاہم ان کے اٹھنے والے دھواں بہت کثیف تھا جس کے باعث احتیاطی  طور پر اقدامات کئے گئے‘۔
’وقوعہ کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے‘۔

شیئر: