Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے 274 واں یوم آزادی منایا

14 فروری 1945 کو شاہ عبدالعزیز اور صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی پہلی ملاقات ہوئی تھی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے نے کوئنسی ہاؤس میں امریکہ کا یوم آزادی کا جشن منایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز ڈینسن آفٹ نے کہا کہ ’ آج کی تھیم روٹ 66 ہے جو امریکہ کی شاہراہوں میں سب سے مشہور ہے۔ یہ شمالی امریکہ کے براعظم کے دو تہائی حصے میں دو ہزار 400 میل، تین ہزار 800  کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے‘۔
امریکہ کا  یوم آزادی ہر سال 4 جولائی کو منایا جاتا ہے لیکن 14 فروری 1945 کو شاہ عبدالعزیز اور صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کو منانے کے لیے ایک دن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جزیرہ نما عرب امور ڈینیئل بینائم نے کہا کہ ’ 14 فروری تاریخ کے ایک اور ٹکڑے کی نشان دہی کرتا ہے جب یو ایس ایس کوئنسی پر سوار فرینکلن ڈی روزویلٹ اور شاہ عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی  ایک ملاقات نے تاریخ بدل دی تھی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جو بے صبری اورجوش کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہمیں ترقی کی اس کہانی کا حصہ بننے پر فخر ہے‘۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ’ روٹ 66 کا تھیم جدت کے ذریعے امریکہ کے ساتھ جڑنے، تنوع اور ترقی کا جشن مناتا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے خصوصی تعلقات رہے ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے‘۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز ڈینسن آفٹ نے کہا کہ ’ روٹ 66 امریکہ کی کہانی 1930 سے 1960 کی دہائی تک بیان کرتا ہے۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی یہی ٹائم فریم ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ روٹ 66 کے بارے میں جو چیز منفرد ہے وہ یہ ہے کہ اس نے امریکہ میں چھوٹے اور بڑے شہروں میں موجود شاہراہوں کو آپس میں جوڑ دیا‘۔

شیئر: