Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 16 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 16 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 266 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 264.38 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے تین دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 5.06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 70.49، اماراتی درہم 71.97، بحرینی دینار 701.43، عمانی ریال 687.59، کویتی دینار 863.25 اور قطری ریال کی قیمت 72.35 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 16 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 266 اور قیمت فروخت 268.85 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 70.3 اور قیمت فروخت 71 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 70.3 اور قیمت فروخت 71 روپے رہی۔

شیئر: