ممبئی۔۔۔۔کینیڈا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ شب ممبئی میں ایک کنسرٹ میںلائیو پروفارمنس دی۔اداکارہ سری دیوی اور ٹی وی کے اداکاروں اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔بیبر کو سننے کیلئے ہزاروں لوگ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بیبر نے اپنے مشہور گانے سناکرشائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کا سخت انتظام تھا۔دریں اثنا اداکارہ سنالی باندرے ، بپاسا باسو اور ان کے شوہر گروور نے جسٹن بیببر کے کنسرٹ کو وقت کا ضیاع قراردیدیا۔بپاشا باسو اور گرور بھی کنسرٹ میں گئے تھے لیکن 5منٹ بعد ہی وہ وہاں سے واپس چلے گئےتھے۔سونالی نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں کنسرٹ میں شرکت کے بعد مایوسی کے عالم میں واپس آئی۔اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے بچے بیبر کو سننا چاہتے تھے اس لئے وہاں لے گئی تھی۔ سونالی کے اس منفی رد عمل پر بھی کنسرٹ کے آرگنائزر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔