Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 22 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 261.90 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 92 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.81، اماراتی درہم 71.30، بحرینی دینار 694.71، عمانی ریال 680.24، کویتی دینار 854.31 اور قطری ریال کی قیمت 71.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 22 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 263 اور قیمت فروخت 265 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 69.80 اور قیمت فروخت 70.50جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 71.80 اور قیمت فروخت 72.50 روپے رہی۔
 

شیئر: