پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کی پہلی سینچری بنا لی ہے۔
بدھ کے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں محمد رضوان اوپننگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سینچری میں ان کے 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
اس اننگز کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کی پہلی سینچری اپنی سابقہ فرنچائز کے خلاف بنائی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ندا ڈار ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیںNode ID: 744446
محمد رضوان 2021 میں کراچی کنگز سے ملتان سلطانز میں آئے تھے جس کے بعد ان کے ٹی20 کیریئر کو خوب ترقی ملی۔
دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹر رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ انہوں نے پانچ میچز کھیل کر 65 کی شاندار اوسط کے ساتھ اب تک 329 رنز بنا لیے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں بھی رضوان 836 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
What a moment for @iMRizwanPak a href="https://twitter.com/hashtag/HBLPSL8?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/1RPY1ABhhK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
محمد رضوان کی لیگ میں پہلی سینچری کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر این بِشپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’شاندار محمد رضوان۔‘
Multan is relishing the @iMRizwanPak blockbuster "https://twitter.com/hashtag/HBLPSL8?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/AkArkCYAHG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
عبداللہ ان کے تیز کھیلنے کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’رضوان نے آخری 17 گیندوں پر 48 رنز بنائے ہیں۔ یہ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔‘۔
نواز نے رضوان کے ٹی20 کرکٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ’44 سے زیادہ کی اوسط سے محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں 6500 رنز بنا لیے ہیں۔ انہوں نے 58 مرتبہ ففٹی سے زیادہ سکور کیا۔ یہ ٹی20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ ہیں۔‘
ہارون تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’محمد رضوان اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دیتے ہیں، تواتر سے ففٹیاں بناتے ہیں، ایک شاندار کپتان ہیں اور سب سے اہم ایک اچھے انسان ہیں۔‘
Muhammad Rizwan gives a good start to his team, scores fifties more often, is an excellent captain and above all finest human, what a man
— Haroon (@ThisHaroon) February 22, 2023