Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اندرون ملک ترسیل زر کی فیس کمی کے بعد کتنی ہو گئی؟

اندرون ملک ترسیل زر کی فیسوں میں تبدیلی کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے بینکوں نے 23 اپریل 2023 سے اندرون ملک ترسیل زر کی فیس 75 درہم کے بجائے 37 درہم کیے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی بینکوں نے اکاونٹ ہولڈرز کے نام پیغام ارسال کیے ہیں جن میں بتایا گیا کہ’ اندرون ملک ترسیل زر کی فیسوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔‘
غیرملکی کرنسی میں ترسیل زرکی فیس 75 درہم سے بڑھا کر 100 درہم کر دی گئی ہے بشرطیکہ ترسیل زر کا آپریشن بینک کی برانچ کے ذریعے کیا گیا ہو، سمارٹ ایپ کے ذریعے ترسیل زر کیے جانے پر فیس صرف 25 درہم ہو گی۔ 
پیغامات میں یہ بھی بتایا گیا کہ ’500 درہم تک کی ترسیل پر کوئی فیس نہیں ہو گی۔ 501 سے ایک ہزار درھم تک کی ترسیل پر 37.5 درہم فیس چارج کی جائے گی۔ ایک ہزار ایک سے 1500 درہم تک 50 درہم فیس ہو گی۔ 1501 اور اس سے زیادہ  پر فیس 75 درہم رکھی گئی ہے۔‘ 
پیغامات میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو خبردار کیا گیا کہ ’رعایتی فیس پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اگر فیس میں یہ بات واضح نہ ہو کہ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے یا یہ کہ اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ہے۔‘ 
بینکارعواطف الھرمودی کا کہنا ہے کہ ’امارات میں بینک ترسیل زر پر آمادہ کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جو رقم فیس کی ادائیگی کے ساتھ بھیجی جائے گی اس پر رقم وصول کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہیں ہو گی اگر شیئر سسٹم کے تحت رقم بھیجی جائے گی تو ایسی صورت میں 50 فیصد رقم بھیجنے اور 50 فیصد رقم وصول کرنے والے کے ذمے ہو گی۔‘
ایک اور سسٹم کے تحت رقم وصول کرنے والا مکمل فیس ادا کرتا ہے۔ ایسی صورت میں بھیجنے والے کے ذمے کوئی رقم نہیں ہوتی۔  

شیئر: