Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے بیلنس معلوم کرنے پر فیس

بیلنس دریافت کرنے پر ایک درہم فیس چارج کی جائے گی (فوٹو: فری پکس)
متحدہ عرب امارات ابوظبی میں بینکاروں کا کہنا ہے کہ’ اکاؤنٹ میں بیلنس دریافت کرنے کے لیے اسی بینک سے رجوع کریں جس میں آپ  کا اکاؤنٹ ہے۔ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے بیلنس دریافت کرنے کی صورت میں ایک درہم فیس چارج کی جائے گی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق بینکاروں نے کہا  کہ’ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس نہ ہو اور آپ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا یا بیلنس دریافت کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو مہنگا پڑے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائیں یا بیلنس کے حوالے سے معلومات لیں‘۔ 

شیئر: