Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان نے فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں

مسافر طیاروں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ شرائط پوری کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے لیے عمان کی فضائی حدود کھلی ہوئی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عمانی محکمہ شہری ہوابازی نے ٹوئٹر پرکہا ہے کہ وہ معاہدہ شکاگو 1944 کی بنیادی دفعات کا پابند ہے۔ معاہدے پرعالمی شہری ہوابازی کی تنظیم ایکاؤ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والے  193 ممالک  اس کی دفعات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ 
عمانی محکمہ شہری ہوابازی  کا کہنا ہے کہ وہ تمام ملکی اور بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مسافر طیاروں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ سلطنت عمان کی فضائی حدود ہماری سرحدیں عبور کرنے کے لیے مقرر ضوابط پوری کرنے والی ہر فضائی کمپنی کے لیے کھلی ہیں۔ 

شیئر: