انڈین پولیس کومطلوب ملزم 17برس بعد سعودی عرب سے گرفتار
انڈین انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کےلیے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سیکیورٹی فورسز نے انڈیا میں 17 برس قبل قتل کے الزام میں انڈین انٹرپول کو مطلوب کیرلا کے باشندے کو گرفتارکرلیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق انڈین انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کےلیے گزشتہ برس نومبر میں ریڈ وارنٹ جاری تھے جس پرانٹرپول نے سعودی فورسز سے ملزم کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق انڈین پولیس کے ذمہ دارافسران ملزم کو لینے کے لیے سعودی عرب آرہے ہیں تاکہ اسےکیرلا لے جایا جاسکے۔
ملزم کے بارے میں مزید کہا گیا کہ 2006 میں اس نے تجارتی تنازعہ پرانڈین تاجر کوقتل کردیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری کےلیے پولیس اسے تلاش کرتی رہی بالاخراس کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ سعودی عرب میں ہے جس پرانڈین انٹرپول نے سعودی انٹرپول سے رابطہ کرکے ملزم کے بارے میں معلومات مہیا کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے انڈین پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔