سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ازخود نوٹس کیس میں 4 ججز نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت جاری رکھے گا۔
پیر کو کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ’اگر انتخابات کے لیے حالات سازگار نہیں تو وجوہات بتائی جائیں۔‘
سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ نے پیر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے کرنا تھی۔
ساڑھے گیارہ بجے کمرہ عدالت میں وکلا، سیاسی رہنما اور میڈیا منتظر تھا کہ اطلاع آئی کہ سماعت 12 بجے ہوگی۔ بعد ازاں سماعت ساڑھے بارہ پھر ایک بجے تک انتظار ہوتا رہا۔
مزید پڑھیں
-
ملک قیوم وہ جج جو ایک آڈیو ٹیپ کے تنازعے کا شکار ہوئےNode ID: 743866