Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساپٹکو کا سالانہ خسارہ 56.3 فیصد کم ہوگیا

2022  کے دوران 37.36 فیصد اضافے سے آمدنی 1.31 ارب ریال رہی (فوٹو: العربیہ)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ساپٹکو نے اپنا خسارہ 56.3 فیصد کم کیا ہے۔
ساپٹکو کو 2021 میں 200.46 ملین ریال کا خسارہ ہوا تھا 2022 میں خسارہ کم ہو کر 96.35 ملین ریال رہ گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ساپٹکو نے پیرکو ایک بیان میں کہا کہ’ 2022 کے دوران سالانہ خسارے میں کمی ہوئی ہے۔ مسافروں کی تعداد مں اضافہ، رمضان اور حج سیزن میں آمدنی کا بڑھنے کے باعث ایسا ممکن ہوا ہے‘۔
ساپٹکو کا کہنا ہے کہ’ دیگر حوالوں سے بھی آمدنی میں اضافہ ہوا جبکہ اخراجات میں کمی ہوئی ہے‘۔
’2022  کے دوران 37.36 فیصد اضافے سے آمدنی 1.31 ارب ریال رہی  جبکہ 2021 میں کمپنی کو 960.97 ملین ریال کی آمدنی ہوئی تھی‘۔

شیئر: