بنگلور...ہندمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 7کمپنیاں اس سال کم سے کم 56ہزار انجینیئرز کی چھانٹی کا پروگرام بنارہی ہے۔ اسکے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو الزام دیا جارہا ہے۔پچھلے سال بھی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو لے آف دیا تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ بعض انجینیئر نئی ٹیکنالوجی پر دسترس نہیں رکھتے اسلئے بھی انکی چھانٹی ہورہی ہے۔ ان کمپنیوں میں ہندوستانی اور کثیر القومی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں انفورسس لمیٹڈ، وائپرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ وغیرہ شامل ہیں جہاں 1.24ملین ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں اپنی افرادی قوت کا ساڑھے 4فیصد حصہ ملازمت سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔