Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کشتی حادثہ: قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی ہلاک

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا (چنٹو ) پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائئندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔ (فوٹو: فیس بک)
اٹلی میں اتوار کو تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں  دو پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں خواتین کی قومی ہاکی اور فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہے۔
منگل کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں دو پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی۔
ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں قومی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہے۔

شاہدہ رضا کی خالہ زاد بہن نادیہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ شاہدہ کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا اور وہ کوئٹہ کے علاقے مری آباد کی رہائشی تھی- 

ان کے بقول شاہدہ ہاکی اور فٹ بال دونوں کھیلتی تھیں اور دونوں کھیلوں میں قومی ٹیم کی نمائندہ کرچکی تھی- وہ پاک آرمی ٹیم کا بھی حصہ رہی-

’ان کی چند سال قبل شادی ہوئی اور پھر علیحدگی ہونے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار تھی-‘ 

نادیہ نے بتایا کہ شاہدہ رضا یورپ جانے کی خواہشمند تھی اور اسی کوشش میں جان گنوا بیٹھی۔

 بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید امین نے کشتی حادثے میں شاہدہ رضا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف وومن ونگ کے عہدیداروں بشمول سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ اور دیگر نے شاہدہ رضا کی کشتی حادثے میں فوتگی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: