Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’مدینہ منورہ اور قصیم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
مکہ مکرمہ اور جدہ کے بعض علاقوں سمیت رابغ، خلیص، کامل اور جموم میں آج ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج دوپہر 3 بجے تک تیز ہوا چلے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی سے ملتی جلتی کیفیت جازان، عسیر، باحہ اور ریاض میں بھی ہیں جہاں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ اور قصیم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا ہوگی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مغربی علاقوں میں گرمی کی طرف مائل موسم ہوگا جبکہ رات کو متعدل ہوجائے گا‘۔

شیئر: