Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 13 ایئرپورٹس کےلیے بس شٹل سروس کا منصوبہ

ایئرپورٹس کے لیے بس شٹل سروس مستقسل بنیادوں پر ہوگی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ مملکت میں 13 ایئرپورٹس کےلیے بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی‘۔
مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بس شٹل سروس کی تجویز پرکام کیا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کے لیے بس شٹل سروس مستقسل بنیادوں پر ہوگی۔ 
ملکت کے تمام علاقوں اور بڑے شہروں میں سیاحت کے فروغ کےلیے بس سروس اہم اور ضروری ہے۔
ایئرپورٹس کے لیے بس سروس سے مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔ ٹریفک کا اژدحام کم ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی کے کم ہونے کے ساتھ ماحولیاتی سلامتی کا معیار بہتر ہوگا۔
اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بس سروس سے ایئرپورٹ آنے جانے والوں کو مختلف سہولتیں فراہم ہوں گی۔ اس سروس کے ذریعے ایئرپورٹ کو شہروں کے مرکزی علاقوں اور اہم مقامات سے جوڑا جائے گا۔

شیئر: