Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش اور گرمی کا امکان

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا جبکہ معمول سے زیادہ بارش کا بھی امکان ہے‘۔
العربیہ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’رواں ماہ مارچ میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری زیادہ رہے گا‘۔
 تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجن کے بعض مقامات پر رمضان کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ 23 سے31 مارچ تک موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے بیشتر علاقوں میں رمضان  کے دوران درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔ شمال مشرقی علاقوں میں گرمی کی لہرآسکتی ہے‘۔ 
’یکم سے 20 اپریل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے‘۔
قومی مرکز نے بتایا کہ’ بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کے آثار نظر آرہے ہیں۔ خصوصا ریاض، حائل ، قصیم ، الجوف، حدود شمالیہ ریجنوں، مکہ عسیر اور جازان ریجنوں میں بعض مقامات پر رمضان کے پہلے ہفتے میں معمول سے زیادہ بارش پو سکتی ہے‘۔

شیئر: