Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رمضان کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

پیر سے جمعرات تک صبح نو سے دوپہر ڈھائی بجے تک ڈیوٹی جاری رہے گی( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارت میں افرادی قوت کی وفاقی اتھارٹی نے رمضان کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کی ڈیوٹی پیر سے جمعرات تک صبح نو بجے شروع ہوگی اور دوپہر ڈھائی بجے تک جاری رہے گی۔
جمعے کو ڈیوٹی صبح نو سے بارہ بجے تک ہو گی۔ اس سے وہ ملازم مستثنی ہوں گے جن کی ڈیوٹی کے تقاضے اس سے مختلف ہوں۔
 اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ذمہ داران کو کام کے مفاد میں مقررہ قواعد وضوابط کے مطابق ردو بدل کا اختیار ہے۔

شیئر: