Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد

مکہ مکرمہ ریجن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردکی سزائے موت پرعمل کردیاگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری ابراہیم بن عباد دہشتگردتنظیم میں شامل ہوگیا تھا وہ مملکت کے اندراورباہرتنظیم کی سرگرمیوں کا حامی تھا۔
دہشتگرد نے سیکیورٹی اہلکاروں کوہلاک کرنے کی غرض سے ایک سینٹرپرفائرنگ کی تھی جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا تھا۔ وہ مخدوش علاقوں میں دہشتگرد تنظیم سے متاثر عناصر سے مسلسل رابطے میں تھا۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس کا جرم ثابت ہونے پراس کے خلاف ’حد حرابہ‘ کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے ’حد حرابہ‘ کی سزا ایسے مجرموں کو دی جاتی ہے جوملک میں بدامنی پھیلانے والی سرگرمیوں میں شامل رہے ہوں۔
مجرم کے خلاف ابتدائی فیصلے کی توثیق اپیل کورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی کی۔ آخر میں ایوان شاہی کی جانب سے عدالتی فیصلے کوبرقراررکھا گیا۔ تمام متعلقہ عدالتوں سے حتمی احکامات صادر ہونے پرجمعرات کے دن سزائے موت پرعمل درآمد کردیاگیا۔

شیئر: