Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  شاپنگ مالز میں رمضان کے دوران ملازمین کے کام کا دورانیہ 6 گھنٹے

وزات کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات سنیچر سے شروع ہوتی ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت کے مشیر رضوان الجلواح کا کہنا ہے کہ رمضان میں  شاپنگ مالزکے ملازمین بشمول سکیورٹی گارڈز کے لیے کام کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے.
سبق نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی کے پروگرام ’السعودیہ سے‘ میں رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نجی شعبے میں رمضان کے لیے ڈیوٹی کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے۔ اس میں صبح یا رات کی شفٹ کا کوئی تعین نہیں۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’بعض کمپنیوں میں رمضان  کے دوران رات کی ڈیوٹی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کر دیا جاتا ہے جو کہ قانونی اعتبار سے غلط ہے ایسا کرنے پر کارکن کو اوورٹائم دیا جائے۔‘
مشیر افرادی قوت نے مزید کہا کہ ’اضافی کام کرنے والے کارکنوں کو حق ہے کہ وہ  متبادل چھٹی کے بجائے اپنا اضافی محنتانہ طلب کریں۔ اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ اور کارکن کے مابین امور پر پہلے سے اتفاق کیا جانا چاہیے۔‘
عید کی تعطیلات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’عید الفطرکی تعطیلات سنیچر سے شروع ہوتی ہیں جبکہ جمعہ اس میں شامل نہیں اور اس دوران کام کرنا اضافی ڈیوٹی تصور کی جاتی ہے۔‘

شیئر: