Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العربیہ ایف ایم’ ریڈیو کی نشریات کا آغاز 

چوبیس گھنٹے سیاسی، اقتصادی اور سماجی خبریں پیش کی جائیں گی( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ’العربیہ چینل‘ نے اپنے قیام کی 20 ویں سالگرہ پر مملکت سے ’العربیہ ایف ایم‘ ریڈیو کی نشریات کا آغاز کیا ہے,
العربیہ چینل کے مطابق نئے ایف ایم ریڈیو چینل سے چوبیس گھنٹے سیاسی، اقتصادی اور سماجی خبریں پیش کی جائیں گی۔ 
العربیہ ریڈیو چینل دنیا کے مختلف ممالک میں تجربہ کار رپورٹرز پر مشتمل ہے۔  نئے ریڈیو چینل سے حالات حاضرہ کی مکمل کوریج معیاری اندازمیں پیش کی جائیں گی۔
نیا ریڈیو چینل ’العربیہ چینل‘ کی نگرانی میں چلائے جانے والے مختلف نشریاتی پلیٹ فارمز میں اضافہ ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے سامعین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ اس کےلیے تمام مہیا ابلاغی وسائل سے کام لیا جائے گا۔ 

شیئر: