Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجلی کمپنی اخراجات کےلیے 30 سے 35 بلین ریال مختص کرے گی

بجلی کمپنی نے مختص رقم کا واضح بریک ڈاؤن فراہم نہیں کیا ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی بجلی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کمپنی کی 2022 مالیاتی پیشکش کے مطابق 2023 کے لیے 30 سے 35 بلین ریال  کے درمیان رقم مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ الیکٹرک پاور ڈسٹری بیوشن فرم کے 2022 کیپیکس سے کم از کم 10 فیصد زیادہ ہے جو 27.4 بلین ریال تھا۔
اگرچہ سعودی بجلی کمپنی نے مختص رقم کا واضح بریک ڈاؤن فراہم نہیں کیا تاہم یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے میں اخراجات کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ وہ گزشتہ تین سالوں سے فرم کے سرمائے کے اخراجات پر حاوی ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی بجلی کمپنی نے اپنے بحری بیڑے کو مزید وسعت دینے، اس کی ڈسٹری بیوشن کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن پائپ لائنوں کو تیار کرنے اور ممکنہ طور پر اپنے ڈسٹری بیوشن گرڈ کے اندر 23 فیصد آٹومیشن حاصل کرنے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
2021 اور 2022 کے درمیان فرم نے پیداواری صلاحیت میں 83 ہزار 36 میگاواٹ سے 83 ہزار 539 میگاواٹ تک 0.6 فیصد اضافے کا تجربہ کیا۔
اسی طرح مجموعی لوڈ بھی اسی مدت میں 1.8 فیصد بڑھ کر 2022 میں 65 ہزار 301 میگاواٹ تک پہنچ گیا جو 2021 میں 64 ہزار161 تھا۔
دوسری طرف توانائی کی پیداوار 2.6 فیصد بڑھ کر 2022 میں ایک لاکھ 91 ہزار 964  گیگا واٹ تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے ایک لاکھ 68 ہزار 985 گیگا واٹ تھی۔
دریں اثنا سعودی بجلی کمپنی کی ایندھن کی کھپت 2022 میں 348 ملین بیرل تیل کے مساوی، یا ایم ایم بی ای یومیہ تک پہنچ گئی، جو 2021 کے 332 ایم ایم بی ای یومیہ کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
جہاں تک سب سٹیشنز کی مجموعی تعداد کا تعلق ہے وہ 2021 میں رپورٹ کیے گئے ایک ہزار 190 کے مقابلے میں 2022 میں بڑھ کر ایک ہزار 209  تک پہنچ گئے جس سے اس کے ٹرانسفارمرز کی صلاحیت میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔
رجسٹرڈ صارفین کی تعداد کے حوالے سے کمپنی نے 2021 میں 10.5 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 10.9 ملین تک 4 فیصد کا اضافہ کیا۔
2000 میں قائم کی گئی سعودی الیکٹرسٹی کمپنی نے 45 پاور جنریشن پلانٹس کے ذریعے مملکت میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔
فرم کا وژن ماحول، معیشت اور سماجی مسائل کو فرم کی کارپوریٹ ثقافتی اور اقتصادی اقدار میں انضمام کے حصول کے گرد گھومتا ہے تاکہ پائیدار ترقی کے عظیم مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

شیئر: